امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہدایت کردی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 28 نکاتی امن منصوبے کا مسودہ امریکا نے تیار کیا تھا، دونوں اطراف سے اضافی ان پٹ کے ساتھ اسے اپ ڈ یٹ کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مسودے میں اختلاف کے صرف چند نکات باقی رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ تھیکس گیونگ ڈے کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین امن معاہدے کے بہت قریب ہوتے جا رہے ہیں، میں نے نو ماہ میں آٹھ جنگیں رُکوائیں اور اب ایک اور رُکوانے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آسان نہیں ہے، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں۔