• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مجھے تنہا چھوڑ دیں‘ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپارازی پر ناراض

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپارازی (فوٹو گرافرز) پر برہم ہوگئیں۔

ممبی میں پاپارازی گوری سپراٹ کے پیچھے چلنے لگے، جس پر گوری نے پیچھا کرنے کی وجہ پوچھی اور کہا ’’کون بلاتا ہے آپ کو؟ مجھے تنہا چھوڑ دیں۔‘‘

اس حوالے سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی، جس میں گوری کو باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جب فوٹوگرافرز کا ایک گروپ ان کی تصاویر لینے کے لیے ان کے پیچھے چلنے لگا، جس پر پریشان ہو کر گوری اسپراٹ نے فوٹو گرافرز سے پوچھا کہاں سے آتے ہو آپ لوگ؟ کون بلاتا ہے آپ کو؟ 

اس دوران فوٹو گرافرز ان کے ساتھ چلتے رہے۔ جس پر گوری نے اپنے ساتھ چلنے والے ایک شخص سے پوچھا کون بلاتا ہے انہیں؟


واضح رہے کہ عامر خان اور گوری اسپراٹ 25 سالوں سے ایکدوسرے کو جانتے ہیں، لیکن ان کی دوستی تقریباً ڈیڑھ سال پہلے رومانوی تعلق میں بدل گئی، مارچ 2025 میں عامر نے اپنی 60ویں سالگرہ پر گوری سے اپنے مراسم کی تصدیق کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید