میٹامورفوسس……
آج میں ایک عجیب کہانی پڑھ کر حیران ہوں،
میں نے ڈوڈو کو بتایا۔
کیا عجیب تھا؟ ڈوڈو نے پوچھا۔
بین الاقوامی ادب میں ایک بہت بڑا نام ہے کافکا۔
اس کا ناول میٹامورفوسس کلاسکس میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس میں ایک نوجوان رات کو اچھا بھلا سوتا ہے۔
لیکن صبح اٹھتا ہے تو بڑا سا مکوڑا بن چکا ہوتا ہے،
میں نے تفصیل بیان کی۔
ڈوڈو نے ماتھا رگڑتے ہوئے کہا،
یہ کہانی تو میری زندگی سے ملتی جلتی ہے۔
ایک رات میں اچھا بھلا نوجوان سویا تھا۔
صبح اٹھا تو سفید بالوں والا بڈھا بن چکا تھا۔