• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبینہ سید اور خاقان شاہنواز نے منگنی کرلی

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو نوجوان اور مقبول اداکار سبینہ سید اور خاقان شاہنواز منگنی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

سبینہ سید نے 2017 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کا سفر شروع کیا، سبینہ سید متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنا چکی ہیں۔

دوسری جانب خاقان شاہنواز نے نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے یوں ہی سے شہرت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے کئی پروجیکٹس میں کام کیا، دونوں اداکار اس سے قبل ایک برانڈ کی سوشل میڈیا مہم میں بھی ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں جبکہ وہ کُبرا خان اور گوہر رشید کی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔

حال ہی میں سبینہ سید اور خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبرشن پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ 

پوسٹ میں دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے نظر آئے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا تو ہوگیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو۔

اداکاروں، مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید