چالان……
آج میرا دس ہزار روپے کا ای چالان ہوگیا،
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
میں نے سخت لہجہ اختیار کیا،
بالکل ٹھیک ہوا ہے تمھارے ساتھ۔
تم نے ضرور سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوگی۔
یا مقررہ رفتار سے تیز گاڑی بھگا رہے ہوں گے۔
یا ڈرائیونگ کے دوران فون استعمال کیا ہوگا۔
تم اتنے جلد باز ہو کہ سرخ اشارہ بھی توڑ سکتے ہو۔
ان میں سے کوئی معاملہ تھا
یا نو پارکنگ والی جگہ پر گاڑی کھڑی کردی تھی؟
ڈوڈو نے مسمسی صورت بناکر کہا،
ابے یار، ایسا کچھ نہیں تھا۔
میں تو ٹوٹی ہوئی سڑک پر پیدل جارہا تھا۔