• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، 1 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کیا

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہید ہو گیا۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئیں۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ سٹی میں ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید