دھوکا……
سوشل میڈیا پر بہت دھوکے کھائے ہیں۔
لیکن اس بار انتہا ہوگئی،
ڈوڈو یہ بتاتے ہوئے روہانسا ہوگیا۔
پہلے کیا دھوکے کھائے اور اب کیا ہوگیا؟ میں نے پوچھا۔
فیس بک پر لڑکیاں دوست بنتی ہیں۔
باتیں کم کرتی ہیں، فرمائشیں زیادہ پوری کرواتی ہیں۔
ملنے پر اصرار کرو تو لڑکا نکل آتا ہے،
ڈوڈو نے آپ بیتی سنائی۔
میں نے ہنس کر دریافت کیا،
اس بار کیا واقعہ پیش آیا؟
ڈوڈو نے دکھ بھرے لہجے میں کہا،
اس بار جس سے دوستی ہوئی،
اس نے کوئی فرمائش نہیں کی۔باتیں بہت کیں۔
لیکن لڑکی کے بجائے اے آئی نکل آئی۔