فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس رولز 2002ء میں ترمیم کی تجویز دے دی۔
ایف بی آر کی تجویز کردہ ترمیم کے مطابق انکم ٹیکس رولز 2002ء کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے الیکٹرانک فائلنگ لازمی قراردیا جائے گا۔
ایف بی آر کی تجویز میں مزید کہا گیا کہ انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ اب آن لائن جمع کرانا بھی ضروری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے تجاویز اور اعتراضات 7 دن میں طلب کرلیے ہیں، ترمیم رول 73 کے سب رول (2DD) میں کی گئی، ٹیکس نظام میں ڈیجیٹل شفافیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے ریٹیلرز کے لیے انٹیگریشن لازم قرار دے دی،1 لاکھ سے زائد ودہولڈنگ ٹیکس والے ریٹیلرز کےلیے بزنس انٹیگریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیلز ٹیکس قوانین 2006 میں ترمیم کر دی گئی، 5 لاکھ روپے تک ودہولڈنگ ٹیکس والے ریٹیلرز بھی ضابطے میں آئیں گے۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق نیا قانون سیکشن 150Q کے تحت شامل کیا گیا، انٹیگریشن سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 43A کے تحت کی جائے گی۔