• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے اپنی فٹنس کا راز ’گرین اسموتھی‘ کو قرار دے دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ 2026ء جیتنے کے بعد خبروں کی زینت بننے والی بھارتی کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے گھر میں بننے والی ایک اسموتھی کو اپنی فٹنس کا راز قرار دیا ہے۔

سبز جوس جمائمہ کی فٹنس کا ’خفیہ نسخہ‘

بھارتی کھلاڑی جمائمہ کے مطابق اِن کی بہترین کارکردگی کے پیچھے صرف محنت، خاندان اور دوست نہیں بلکہ ایک خصوصی گھریلو سبز جوس بھی ہے جسے وہ اپنا صحت کا خزانہ قرار دیتی ہیں۔

بھارتی خاتون کرکٹر کے مطابق وہ اس مشروب کو سخت ٹریننگ یا صبح سویرے کے جم سیشنز کے بعد لازمی پیتی ہیں۔

جمائمہ نے اپنے انسٹاگرام پر فٹنس سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اِنہیں سبز پتوں والی سبزیاں کھانا اکثر بورنگ لگتا ہے، اس لیے اُنہوں نے اس حوالے سے ایک سادہ مگر مؤثر طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

یہ جوس بنتا کیسے ہے؟

ایک سبز سیب یا ناشپاتی لے لیں، پھر اُسے پالک، کدو (لوکی) اور کھیرے کے ساتھ بلینڈ کرلیں، اِن تمام اجزا کو جوسر میں ڈال کر اِن کا رس بھی نکالا جا سکتا ہے، بس سادہ اور آسان سا جوس تیار ہے۔ اس جوس کو اب روزانہ استعمال کریں۔

یہ مشروب ناصرف جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ جسم میں موجود مضرِ صحت چیزوں کا بھی صفایا کرتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید