گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں جعلی چیک دینے پر 2 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے لین دین کے عوض قیصر محمود کو 6لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر شفاعت کیخلاف جبکہ ماڈل ٹاؤن میں اینٹوں کے لین دین پر بھٹہ مالک ملک محمد ریاض کو 5لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر مرزا محسن اقبال کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔