• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جہاں آراء عالم نے سابق سلیکٹر پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے۔

اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈ کپ 2022 میں ان کے پاس نامناسب انداز میں آئے تھے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مِس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

بی سی بی کے مطابق یہ کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کر کے سفارشات پیش کرے گی، بورڈ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن بھی لیتا ہے۔

واضح رہے کہ جہاں آراء عالم ان دنوں آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر الزامات لگائے تھے کہ ان سے فحش سوالات کیے گئے۔

جہاں آراء نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بی سی بی آفیشلز کا بھی رویہ نامناسب رہا تھا۔ انہوں نے اس معاملے کے بارے میں بی سی بی آفیشلز کو بھی تب آگاہ کیا تھا۔

جہاں آراء عالم نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے جسے بی سی بی نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جہاں آراء عالم نے 135 وائٹ بال میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید