ہانگ کانگ سپر سکسز کے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 2 رنز سے ہرا دیا۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا تھا جو بارش کی نذر ہوگیا۔
محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔
پاکستان کے محمد شہزاد نے اپنے 2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کو جیت کے لیے 6 اوورز میں 87 رنز درکار تھے۔ قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے تو بارش شروع ہوگئی۔
بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور بعدازاں بارش نہ رکنے کے سبب ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے میچ جیت گیا۔