آسٹریلیا میں ایک گھر کے اندر موجود لانڈری کی ٹوکری سے دنیا کے زہریلے ترین سانپوں میں سے ایک سانپ نکل آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سمر وولسٹن، جو سانپ پکڑنے میں مہارت رکھتی ہیں، نے احتیاط سے سانپ کو ایک ہک اور حفاظتی دستانے کی مدد سے ٹوکری سے نکالا اور ایک بیگ میں ڈال کر ساتھ لے گئیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ سانپ کو بعد میں ایک محفوظ اور قدرتی مقام پر چھوڑ دیا گیا تاکہ وہ وہاں آزادی سے اپنا مسکن بنا سکے۔