• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: موٹرسائیکل سوار نے کڑاہی کو بطور ہیلمٹ استعمال کرنا شروع کردیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں چالان سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے ہیلمٹ کے بجائے کڑاہی سر پر رکھ لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ایک شخص نے بنگلور میں ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ وہ ٹریفک چالان سے بچ سکے، لیکن ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر توجہ ملنا شروع ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بائیک پر سوار شخص ہیلمٹ کے بجائے کڑھائی سر پر  رکھے ہوئے تھا، ویڈیو میں بائیک آہستہ آہستہ رواں دواں ہے اور اس پر بیٹھا شخص کڑاہی کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو سے متعلق کہا کہ ایک فرائنگ پین آملیٹ پلٹ سکتا ہے، لیکن کھوپڑی نہیں بچا سکتا۔

صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کرنا شروع کردیے ہیں، کچھ لوگوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’’جب زندگی آپ کو چالان دے، تو کڑاہی لے لو۔‘‘

دلچسپ و عجیب سے مزید