• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراک……

میرا بیٹا یہ مچھلی لایا ہے،

میں نے ڈوڈو کو ایکیوریم دکھایا،

لیکن یہ کچھ کھا نہیں رہی۔

ڈوڈو نے پوچھا،

اسے کھانے کو کیا دے رہے ہو؟

میں نے بتایا، پہلے دن فلیکڈ فوڈ دی تھی۔

وہ نہیں کھائی تو مچھر کے لاروے دیے۔

دوسرے دن کیڑے مکوڑے ڈالے۔

وہ بھی نہیں کھائے تو سبزی ڈالی۔

تیسرے دن جھینگے پیش کیے۔

لیکن اسے کچھ پسند ہی نہیں آرہا۔

ڈوڈو نے ایکیوریم میں منہ ڈال کر معائنہ کیا۔

پھر فرمایا، ابے یہ الابلا کھانے والی مچھلی نہیں ہے۔

اسے سمندر میں واپس ڈال آؤ،

یہ صرف انٹرنیٹ کیبل کھاتی ہے۔

تازہ ترین