• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کل بنگلہ دیش روانہ ہونگے؟

اسلام آباد (فاروق اقدس) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 11نومبر کو بنگلہ دیش روانہ ہونگے؟ جنہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے طویل ملاقات کی تھی اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی تھی ، ابھی کراچی میں ہی قیام پذیر ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ متوقع طور پر اگر رواں ہفتے ہی یہ ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہو جاتی ہے تو مولانا فضل الرحمان اس وقت ایوان میں موجود نہ ہوں۔

اہم خبریں سے مزید