• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی عدالت سے متعلق میثاقِ جمہوریت کی تجویز پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی موجود ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی عدالت سے متعلق میثاقِ جمہوریت کی تجویز پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی موجود ہیں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2006ء میں لندن میں بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کے درمیان سائن ہونے والے چارٹر آف ڈیمو کریسی سے نہ صرف بانی پی ٹی آئی بلکہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے اتفاق کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ وہ عدلیہ جو آئین کی دھجیاں اڑا کر آپ کے ساتھ سہولت کاری کرتی تھی، وہ آپ کو اچھی لگتی تھی، ثاقب نثار اور بندیال اپنے دوستوں کو بینچ میں ساتھ بٹھا کر فیصلے کرتے تھے، کیا وہ عدلیہ ٹھیک تھی؟

قومی خبریں سے مزید