مہمان سری لنکن کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا۔
سری لنکن ٹیم نے 2 گھنٹے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا ہے ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 11 نومبر بروز منگل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے کپتان کل پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے ۔
ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز 17 تا 29 نومبر کھیلی جائے گی۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ، حسن نواز کو دونوں فارمیٹ سے ریلیز کردیا گیا۔
اُن کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں کسی کو شامل نہیں کیا گیا، فخر زمان ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔