کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے قریب بے قابو کار نے بے گھر شہریوں کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق بے قابو کار نے فُٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 2 کار سوار سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔