ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے 2 لاشیں ملیں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملیر برہانی ٹاؤن میں گھر سے ملنے والی لاشیں میاں بیوی کی ہیں۔ خاتون اور مرد کی لاشیں پھندا لگی ہیں، ابتدائی تحقیقات میں یہ خودکشی کا معاملہ لگ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ بیوی کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ناچاقی معمول تھی۔
پولیس حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، تاہم معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔