• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس سے متعلق سماعت ملتوی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

نیپرا نے کے الیکٹرک کی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس سے متعلق  سماعت ملتوی کر دی.

سماعت کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس سے پہلے کے الیکٹرک کی درخواست پر 22 اپریل کو سماعت کی تاریخ مقرر کی تھی۔

کے الیکٹرک کی سابقہ 7 سالہ ٹیرف کی مد میں بھاری ایڈجسٹمنٹس کی درخواست میں سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 58 ارب 95 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست مالی سال 2017ء سے 2023ء  تک کے لیے نیپرا میں ایڈجسٹمنٹس کی ہے جس میں اینڈ آف ٹرم ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 43 ارب 62 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست میں ایکسچینج ریٹ، ورکنگ کیپیٹل اور سرمایہ کاری سے متعلق ایڈجسٹمنٹس شامل ہیں جب کہ ٹیکس اور دیگر پاس تھرو اخراجات کی مد میں اضافی 15 ارب 32 کروڑ روپےکی درخواست ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر عوام اور اسٹیک ہولڈرز سے بھی آراء طلب کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید