• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو
سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اہلِخانہ کے مطابق کامران ٹیسوری کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔

 اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ کی والدہ کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربِ کائنات مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اہلِخانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیرِ شرجیل میمن نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کامران ٹیسوری کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید