• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ داخلہ سندھ کی سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر نے مختلف ذرائع ابلاغ، میڈیا، سوشل میڈیا پر محکمۂ داخلہ سندھ سے منسوب سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں مبینہ طور پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تاثر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ 12 سے 30 نومبر تک خطرات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔

محکمۂ داخلہ حکومتِ سندھ نے دفتر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ اس طرح کے کسی بھی مکتوب، الرٹ کے جاری کرنے کی سختی سے تردید کرتا ہے اور مذکورہ بالا مکتوب اس کے عنوان کے تحت کسی سرکاری خط و کتابت اس محکمے یا اس کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والی کسی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی سے تعلق نہیں ہے۔

مزید یہ تمام حقیقی سیکیورٹی ایڈوائزریز، الرٹس اور اطلاعات، خصوصی طور پر محکمۂ داخلہ کے سرکاری چینلز کے ذریعے یا قانونی طور پر مجاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ہی جاری کیے جاتے ہیں لہٰذا ان چینلز کے ذریعے زیرِ گردش کوئی بھی مکتوب، دستاویز یا پیغام کو غیر مستند اور گمراہ کن سمجھا جائے۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ عوام الناس اور میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسی گمراہ کن، من گھڑت اور جعلی مندرجات پر مبنی مکتوب، خبروں کی شیئرنگ سے گریز کریں اور قواعد و ضوابط کی پاسداری ایک قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں جبکہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش غیر تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کرنے اور سرکاری سرکاری ذرائع سے ایسی کسی بھی بات چیت کی صداقت کی تصدیق کا حصہ بھی نہ بنیں۔

قومی خبریں سے مزید