• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک وزیرِ دفاع کی ملاقات

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

تاجکستان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ  اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر تاجک وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے دفاعی روابط مزید مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔ 

تاجکستان کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیامِ امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی آمد پر مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید