دشوار کہانی ……
اُس شخص کی کہانی لکھنا آسان ہے، جس کے گھر اچانک مہمان آگئے،
اُس نے آن لائن کھانا آرڈر کیا، تیس منٹ بعد رائیڈر کی کال آئی،
جس نے دس منٹ میں پہنچنے کا مژدہ سنایا،
مگر آدھا گھنٹہ گزرچکا ہے…رائیڈر اب تک نہیں پہنچا،
اور اُس کا فون مسلسل بند جارہا ہے۔
آدمی جھنجھلاہٹ کا شکار ہو کر ریسٹورنٹ فون کرتا ہے،
اور اُنھیں اور اُن کے رائیڈر کو خوب برا بھلا کہتا ہے۔
تو اُس مضطرب آدمی کی کہانی لکھنا آسان ہے.....
البتہ اُس رائیڈر کی کہانی لکھنا دشوار ہے.....
جو آج رات کا آخری آرڈر ڈیلیور کرنے جارہا تھا
کہ اچانک ایک بھاری ٹرالر کی زد میں آکر
اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔