امریکی خاتون فٹبالر لورین ٹرنر روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے 6 ہفتے بعد چل بسی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا اسٹیٹ فلرٹن یونیورسٹی کی ایک با صلاحیت فٹبال کھلاڑی لورین ٹرنر تقریباً 6 ہفتے تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔
19 سالہ لورین 27 ستمبر کو حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھی، ان کی الیکٹرک موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری تھی، جس کی وجہ سے فٹبالر کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ کئی ہفتوں تک آئی سی یو میں زیر علاج رہی، حادثے میں ان کی ایک ساتھی بھی زخمی ہوئی تھیں۔
آج صبح لوین کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کا اعلان کیا ہے۔