• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کی مشہور شیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا 

جنوبی افریقہ کی مشہور شیف مینی اسٹفنز 43 سال کی عمر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مینی اسٹفنز اپنے ہیلی کاپٹر میں کھیتوں پر کیڑے مار ادویات چھڑک رہی تھیں کہ اچانک ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور زمین پر گر کر کریش ہو گیا۔

یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً 7:45 پر ایسٹرن کیپ کے پیٹینسی کے قریب ایک سائٹرَس فارم پر پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق مینی اسٹفنز اپنے ہیلی کاپٹر میں اورنج کے کھیتوں پر کیڑے مار ادویات چھڑک رہی تھیں کہ اچانک ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور زمین پر کریش ہو گیا۔

مینی اسٹفنز نے جنوبی افریقہ کے ٹی وی پر مقبول کوکنگ اور لائف اسٹائل شو کی میزبانی کی۔ وہ نہ صرف ایک شیف تھیں بلکہ تربیت یافتہ ہیلی کاپٹر پائلٹ اور کتاب Cookbook کی مصنفہ بھی تھیں۔ 

ان کی زندگی میں مہم جوئی اور جذبہ کھانے پکانے کے شوق کے ساتھ ساتھ ہر کام میں نظر آتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید