• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کی تصاویر ماہرہ خان کو بھی پسند آگئیں

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سجل علی کی تصاویر ماہرہ خان کو بھی پسند آگئیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی نے متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

سجل علی کی ان تصاویر پر نامور اداکارہ ماہرہ خان اور  صبور علی نے بھی کمنٹ کیا ہے، ماہرہ خان نے سجل کی تصویر پر ’یاہ بے بی‘ اور جبکہ صبور علی نے ’واہ ‘کا کمنٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی سجل علی کی ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید