• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگل مدر ہونا آسان نہیں، مگر زہریلے رشتے سے علیحدگی بہتر ہے: ثانیہ مرزا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پہلی بار کھل کر بطور سنگل مدر (Single Mother) اپنی زندگی کی مشکلات اور والدین ہونے کے چیلنجز پر بات کی ہے۔

ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ تھیں، اس جوڑے نے کئی سال تک کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد علیحدگی اختیار کی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے، جس کی پرورش اب ثانیہ خود کر رہی ہیں۔

ان کی طلاق اس وقت منظر عام پر آئی جب شعیب ملک نے اچانک اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد ثانیہ کے اہلِ خانہ کو باضابطہ طور پر طلاق کی تصدیق کرنی پڑی، اس دوران بھارت اور پاکستان دونوں کے مداحوں نے ثانیہ کے لیے بھرپور ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔

حال ہی میں اپنے شو Serve It With Sania میں انہوں نے اپنی قریبی دوست فرح خان کے ساتھ گفتگو کے دوران سنگل پیرنٹ کے طور پر زندگی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔

فرح خان نے اعتراف کیا کہ والدین بننا بذاتِ خود مشکل ہے اور جب کوئی اکیلا والد یا والدہ ہو تو یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔

اس موقع پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ بچے محسوس کر لیتے ہیں جب والدین کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں ہوتا، اس لیے ایسے ماحول میں رہنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو کر بچوں کو صحت مند اور مثبت ماحول دیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فرح خان مشکل ترین وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہیں، جب میں ٹوٹ رہی تھی، فرح شو کے سیٹ پر آئیں، مجھے حوصلہ دیا اور اسی وقت میں خود کو سنبھال کر دوبارہ شو ہوسٹ کر سکی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید