• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی سے سری لنکن کرکٹرز کی ملاقات

راولپنڈی میں سری لنکن و پاکستانی کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ 

محسن نقوی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان خوش گوار ماحول میں ملاقات دیر تک جاری رہی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر سری لنکن کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا دورۂ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشت گردی کی شکست ہے، پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وہاں موجود سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ مختلف ممالک میں خدمات انجام دی ہیں لیکن پاکستان کواپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، سیکیورٹی سے ہم سب مطمئن ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید