• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری کے گیمر نے 144 گھنٹے تک ڈانس کرکے ویڈیو گیم کا عالمی ریکارڈ بنالیا

تصاویر:بین الاقوامی میڈیا
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

ہنگری کے 34 سالہ گیمر Szabolcs Csépe جنہیں گیمنگ کی دنیا میں GrassHopper کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے Dance Dance Revolution (DDR) کھیل کر سب سے طویل مسلسل ویڈیو گیم سیشن کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس ڈانس میراتھن کے دوران Szabolcs نے 3 ہزار سے زائد گانوں پر ڈانس کیا اور تقریباً 22 ہزار کیلوریز جلائیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کی یہ کاوش Guinness World Records کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم کی گئی ہے۔

اس شخص نے بتایا کہ انہوں نے اس چیلنج کے لیے چھ ماہ تیاری کی، جس میں خاص طور پر ٹانگوں اور ہپس کی ورزش اور مخصوص خوراک شامل تھی۔

 انہوں نے اپنے تجربے کو دیرپا مگر خوشگوار بھی قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ ریکارڈ پچھلی ریکارڈ ہولڈر امریکی گیمر Carrie Swidecki کو دیکھ کر آزمانے کا فیصلہ کیا۔

DDR ایک جاپانی ویڈیو گیم ہے جو پہلی بار 1998 میں آرکیڈ میں جاری ہوا، جس میں کھلاڑی ڈانس میٹ پر قدم رکھتے ہیں اور موسیقی کے ساتھ ہم آہنگی سے پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔

یہ گیم خاص طور پر ورزش اور فٹنس کے لیے مشہور ہوئی اور برطانیہ اور امریکا کے اسکولوں میں فٹنس پروگراموں میں استعمال ہوتی ہے، 2004 میں ناروے میں اسے سرکاری کھیل کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید