بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ملزم نے محبوبہ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے مختلف مقامات پر پھینک دیے۔
6 نومبر کو خاتون کی لاش ایک نالے سے ملی تھی، پولیس نے تفتیش کے بعد خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس نے اپنی محبوبہ کو قتل کر کے اس کی لاش مختلف مقامات پر پھینک دی تھی۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی لاش تو نوئیڈا کے نالے میں پھینکی گئی تھی، لیکن اس کے ہاتھ اور سر ڈانکور قصبے سے ملے۔ اس ہولناک واردات کے بعد پولیس نے خاتون کی شناخت کے لیے تیز رفتاری سے کام شروع کیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم پیشے کے اعتبار سے بس ڈرائیور ہے، اور اسی گاڑی کے اندر اس نے اپنی محبوبہ کا گلا کاٹ کر قتل کیا۔ ملزم اور مقتولہ دونوں کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہ صرف محبوبہ کو قتل کیا بلکہ اس کا سر اور ہاتھ الگ کر کے مختلف مقامات پر پھینک دیے، دھڑ نوئیڈا جبکہ سر اور ہاتھ ڈانکور سے ملے۔
پولیس نے خاتون کی شناخت کے لیے پوسٹ مارٹم کروایا اور آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالی، جس کی مدد سے ملزم کی نشاندہی ممکن ہوئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کیس میں مزید قانونی کارروائی اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔