• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست بہار میں نتیجہ واقعی حیران کن ہے، راہول گاندھی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت کی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہم ایسے الیکشن میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہ ہو۔ 

بھارت کی آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست بہار کے الیکشن کے نتائج پر اپنے ردعمل میں راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست بہار میں یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے۔

راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی لڑائی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہے، کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے اپنی کوششوں کو مزید موثر بنائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید