• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 8 افراد زخمی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکا اُس وقت ہوا جب پولیس اہلکار اور فارنزک سائنس لیبارٹری (ایف سی ایل) کی ٹیم اسٹیشن کے اندر معائنے میں مصروف تھی۔

دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن کے احاطے میں کھڑی متعدد گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں، فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچیں اور علاقے کی سڑکیں بند کردی گئیں۔

دھماکے کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید