یادداشتیں……
کل ایک پبلشر صاحب ملنے آئے تھے۔
ایک پیشکش لے کر، ڈوڈو نے مجھے بتایا۔
کیا پیشکش تھی؟ میں نے جاننا چاہا۔
وہ کہہ رہے تھے کہ آپ اپنی یادداشتیں مرتب کریں۔
بڑے عہدے پر رہتے ہوئے جو اچھا برا دیکھا،
مشاہیر سے جو باتیں ملاقاتیں ہوئیں، وہ سب لکھیں۔
آپ کو خطیر رقم ایڈوانس دیں گے۔
فروخت سے بھی کچھ حصہ ملے گا،
ڈوڈو نے تفصیل سنائی۔
بہت خوب، میں نے خوشی ظاہر کی،
ڈیل سائن کردو۔ایسا موقع بار بار نہیں ملتا۔
ڈوڈو نے مایوسی سے کہا،
وہ تو ٹھیک ہے لیکن
مجھے کچھ یاد ہی نہیں آرہا۔