• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے ساتھ حالیہ میچ میں غلطیاں ہوئیں، قومی فٹبالر اعتزاز حسین

فائل فوٹو، اعتزاز حسین
فائل فوٹو، اعتزاز حسین

قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی اعتزاز حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالیہ میچ میں غلطیاں ہوئیں، جن سے سیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اعتزاز حسین نے کہا کہ قومی فٹبال ٹیم بہتری کی طرف جارہی ہے، پرفارمنس بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کھلاڑیوں کے ساتھ محنت کر رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ حالیہ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں ان سے سیکھ رہے ہیں۔

قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ نولبرٹو سولانو کی فٹ بال کھیلنے کی سوچ جارحانہ ہے، وہ میچ جیتنے کا پیغام دیتے ہیں، کھلاڑیوں کی توجہ گول کرنے کی طرف ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید