• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائی نیشن سیریز، ٹیم زمبابوے کی اسلام آباد میں پریکٹس

اسکرین گرایپ، ویڈیو پی سی بی سوشل میڈیا
اسکرین گرایپ، ویڈیو پی سی بی سوشل میڈیا

ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کےلیے آنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔

ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ڈیون ابراہیم کا کہنا ہے کہ زمبابوے ایونٹ جیتنے کے ہدف سے کھیلنے آئی ہے۔

زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کیا، اُن کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی ڈرلز کیں اور نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔

ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ڈیون ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کے کئی کھلاڑی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں مگر ٹیم کا ہدف ٹرائی نیشن سیریز جیتنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں، پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، زمبابوے کا بولنگ اٹیک مختلف صلاحیتوں کا مالک ہے۔

ڈیون ابراہیم نے کہا کہ یہ ٹرائی نیشن سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔



کھیلوں کی خبریں سے مزید