بھارتی اداکار ویویک اوبرائے رات میں سفر کیوں نہیں کرتے؟ بالی ووڈ اداکار نے جان لیوا حادثہ بتادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 49 سالہ ویویک اوبرائے نے 2002ء میں کرائم فلم کمپنی سے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا تھا، آج کل وہ اپنی فلم مستی 4 کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کی جدوجہد اور جان لیوا حادثے سمیت کئی امور پر گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ میں فلمی پس منظر رکھنے کے باوجود فرح خان کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔
بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ آغاز کی بات ہے جب میں فرح خان کے اسسٹنٹ کے طور پر ریہرسل روم صاف کرتا اور ڈانسرز کو چائے دیتا۔
ویویک اوبرائے نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ سب اس لیے کرتے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ لوگ انہیں کسی کے بیٹے کی بنیاد پر شناخت نہ کریں بلکہ مجھے میری محنت سے پہچان ملے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کافی عرصہ یہ کام کرنے کے بعد میں آگے بڑھ گیا، والد سریش اوبرائے کا نام کبھی استعمال نہیں کیا۔
بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ ایک بار رات کے وقت براستہ سڑک شوٹنگ کےلیے جارہا تھا، ڈرائیور کو کئی بار گاڑی آہستہ چلانے کا کہا، رات ہونے کی وجہ سے نظر بھی کم آرہا تھا اور میں فرنٹ سیٹ پر ہی بیٹھا تھا کہ اونٹ گاڑی کی سلاخیں میری گاڑی میں گھس آئیں تھی، وہ تو خوش قسمتی سے میں سیٹ پیچھے کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا، اس حادثے کے بعد میں نے رات میں سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اُنہوں نے فلم مستی کے ساتھی اداکار آفتاب شیوداسانی کے ساتھ پیش آیا مزاحیہ واقعہ شیئر کیا اور کہا کہ میں نے 2004ء میں شوٹنگ کے دوران اُن کی نئی مرسڈیز گاڑی چھپا دی تھی۔
ویویک اوبرائے نے مزید بتایا کہ دراصل میں کار دو گلی پیچھے کھڑی کر آیا تھا اور خاموشی سے چابیاں آفتاب کے پاس رکھ دیں، جب وہ باہر آیا تو اُس کے تاثرات دیکھنے والے تھے، اس کا بلڈپریشر ہی گر گیا تھا۔
اس پورے واقعے کے بعد آفتاب شیوداسانی نے ہم سے کہہ دیا کہ گاڑی کے ساتھ کبھی مذاق نہ کریں۔