• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہر ……

حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟

شادی کے موقع پر اس بات پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

ایک کوٹھی اور ایک کروڑ نقد،

لڑکی والوں نے مطالبہ کیا۔

دس مرلے اور پچیس لاکھ مناسب ہیں،

لڑکے والوں نے پیشکش کی۔

کبھی چچا اور ماموں نے بحث کی،

کبھی تایا اور خالو میں تلخ کلامی ہوئی۔

آخر مولانا صاحب سے مشورہ مانگا گیا۔

انھوں نے تجویز پیش کی کہ لڑکی سے پوچھیں۔

لڑکے والوں نے دلہن کو گھیر لیا۔

مولانا نے سوال کیا کہ حق مہر میں کیا لکھوائیں؟

دلہن نے شرماتے ہوئے کہا،

دولہا سے کہیں،

اپنا یوٹیوب چینل میرے نام کردے۔

تازہ ترین