• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان برطانوی جریدے میں چھپنے والے مضمون سے آگاہ ہیں

اسلام آباد( صالح ظافر) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو  برطانیہ  کے جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی اس پوری رپورٹ کا علم ہے، انہیں یہ معلومات اڈیالہ جیل ’ انتظامیہ‘ نے دیں،  آرٹیکل کی اشاعت پر وہ غصے میں ہیں بعض مندرجات پر حیران ہیں ، اہلیہ سے مشاورت اور جریدے کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کا عندیہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو اس رپورٹ سےآگاہ کر دیا گیا ہےجس میں ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے ان پر اثر و رسوخ اور حکومتی فیصلوں پر ان کی مداخلت کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ معلومات انہیں اڈیالہ جیل انتظامیہ کے ذریعے ملی ہیں، جس نے انہیں کیبل کی سہولت کے ساتھ ٹی وی مانیٹر فراہم کر رکھا ہے۔جیل کے اندر موجود ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو ہفتہ کی شام بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی اس رپورٹ پر شدید برہم ہیں اور اس کے مندرجات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید