• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی فیصلوں پر اثر انداز، کیا الزام درست ہے؟، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام کے آغاز میں اپنے تجزیے میں کہا کیا یہ الزام درست ہے کہ عمران خان کی مبینہ توہم پرستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بشری بی بی عمران خان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں؟۔پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو کی کوششوں سے صوبوں کی برابری کی نمائندگی اور ان کا حصہ محفوظ ہوا ہے اور پارلیمان مضبوط ہوا ہے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ صوفی ازم اور بشریٰ بی بی سے متاثر رہے اور انہیں اپنا مرشد مانتے تھے جس کا اثر ان کی سیاسی اور ذاتی زندگی پر بھی رہا۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیے میں مزید کہا کہ ستائیسویں ترمیم کے بعد حکومت کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو عدلیہ سے غلطیاں ہوتی رہیں اب نہیں ہوں گی جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس لئے یہ ترمیم پاس کی ہے کہ اس پر اپنا کنٹرول بڑھا سکے۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج شمس محمود نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید