• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 بڑی ادویات ساز کمپنیاں پاکستان سے چلی گئیں، قومی اسمبلی میں رپورٹ

اسلام آباد(آئی ین پی ) پانچ بڑی ادویات بنانے والی کمپنیاں اپنا کاروبار بند کرکے پاکستان سے چلی گئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 سالوں کے عرصہ کے دوران ملک سے 5 بڑی ملٹی نیشنل دواساز کمپنیاں اپنے مقامی آپریشنز ختم کرکے ملک سے جاچکی ہیں۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی تازہ رپورٹ میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں مکمل بندش کے باعث نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک کاروباری فیصلے کے تحت پاکستان سے نکلی ہیں، تمام فیکٹریاں نئے مالکان کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ضروری ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ 

اُنہوں نے اسمبلی کو بتایا کہ Bayer، ICI Pakistan، Sanofi-Aventis، Pfizer اور Novartis نے پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس فروخت کر دیے ہیں جنہیں اب مقامی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید