• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے کنسرٹس رکوائے گئے، میرے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں: فرحان سعید

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ میرے کنسرٹس، میرے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

گزشتہ روز فرحان سعید نے اپنی نئی البم ریلیز کی ہے، اس سے قبل اپنی البم کی تشہیر کے لیے انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر کھل کے بات چیت کی۔

دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ جب میں نے جل جوائن کیا تو تنازعات بھی شروع ہوگئے جن کا مجھ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔


انہوں نے کہا کہ ان تنازعات کا میں کچھ بھی نہیں کرسکتا تھا۔ مجھے اس وقت صرف لوگوں کے دلوں میں بطور گلوکار جگہ بنانی تھی، جس میں مجھے وقت لگا۔

فرحان سعید کے مطابق میرے جل بینڈ میں شامل ہونے کے 10 برس بعد ہمارا بینڈ ٹوٹ گیا، اس وقت میری اصل جدوجہد تھی، کیونکہ میں جہاں جاتا، کنسرٹ کرتا یا کوئی بھی کام کرنے کی کوشش کرتا تو کچھ لوگ اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ بعض لوگ منتظمین کو کال کرتے اور انہیں دھمکاتے کہ میرے ساتھ کام نہ کریں۔ میرے کنسرٹس، کوک اسٹوڈیو یا کوئی بھی پروجیکٹ جو میں کرتا اسے رکوانے کی کوشش کی جاتی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید