• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترمیم……

پانچ سو سال قبل مسیح کے ایتھنز میں پہلی اسمبلی قائم ہوئی۔

اشرافیہ کے سو نمائندے منتخب ہوئے اور انھوں نے آئین بنایا۔

پھر اتفاق سے ایک رکن کا انتقال ہوگیا۔

سب نے سوچا کہ غریبوں کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔

انھوں نے ایک غریب کو اسمبلی کا رکن بنالیا۔

لیکن چند دن بعد اسے دھکے دے کر نکالنا پڑا،

ڈوڈو نے مجھے تاریخی کہانی سنائی۔

لیکن اسے کیوں نکالا گیا؟ میں نے حیران ہوکر پوچھا۔

ڈوڈو نے بتایا،

اس نے اسمبلی میں آتے ہی آئینی ترمیم پیش کردی تھی

کہ ایتھنز میں ہر غریب کو روٹی دی جائے گی۔

تازہ ترین