• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو 78 سال بعد بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں، شاداب رضا نقشبندی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں سیاسی بازیگروں نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے،ملک کے عوام 78سال بعد بھی بے روزگاری اور مہنگائی کی مشکلات کا سامناکرنے کے ساتھ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں،ملک کے مستقبل کو مستحکم بنانے کیلئے نیو جنریشن کو آگے آنے مواقع فراہم کئے جائیں،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور دنیا کا ترقی یافتہ ماڈل ملک دیکھنا چاہتے ہیں،حکمرانوں کی قرضے لینے کی پالسیاں کسی طور بھی عوام دوست نہیں قرضوں کا سارا بوجھ عام غریب پر ڈالا جارہا ہے،معاشی استحکام کے الفاظوں کے ہیر پھیر سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا،ملک کی اکثریت عوام آج بھی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے،ملک کے 11کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید