گھوٹکی( نامہ نگار) بالک ادبی فورم یونٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پنو ں وسیر کی جانب سے بچوں کے سندھی ادب کے رائیٹر ، شاعر ، ادیب عبدالحئی بھٹو کی 41 ویں سالگرہ تقریب کا انقعاد کیا گیا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق بالک ادبی فورم یونٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پنو ں وسیر کی جانب سے بچوں کے سندھی ادب کے رائیٹر ، شاعر ، ادیب عبدالحئی بھٹو کی 41ویں سالگرہ تقریب کا انقعاد کیا گیا تقریب میں محمد اعظم وسیر ، عبدالحئی بھٹو ، عبدالشکور سمیت اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا بعدازاں تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ادیب ، شاعر عبدالحئی بھٹو نے کہا کہ سندھی ادب میں کام کرنا اچھا لگتا ہے بچوں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں بچوں کے ادب کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔