سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک اچانک شروع نہیں ہوتی، اِن شاءاللّٰہ تحریک چلے گی۔
لاہور ہائی کورٹ میں سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری عدلیہ کی تاریخ میں بہت اتار چڑھاؤ آئے ہیں، عدلیہ پر بہت زوال بھی آیا، عدلیہ کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری کے لیے دوطریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے، خاموش رہنا سسٹم کا ساتھ دینے کے برابر ہے۔