جہاز کے گزر جانے کے بعد اس کے پیچھے آسمان پر سفید لکیریں دیکھ کر یہ سوال اکثر لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ آخر یہ لکیریں کیوں اور کیسے بنتی ہیں؟
تکنیکی طور پر ان لکیروں کو ’کونٹریلز (contrails) کے نام سے جانا جاتا ہے جو ہوائی جہاز کے ایندھن کے جلنے سے پیدا ہونے والے آبی بخارات سے بنتی ہیں۔
ہوائی جہاز فضا میں جتنی بلندی پر پرواز کر رہے ہوتے ہیں وہاں پر درجہ حرارت منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ کے ارد گرد ہوتا ہے تو اتنی بلندی پر جہاز کا ایندھن جلنے سے پیدا ہونے والے آبی بخارات فوراََ جم جاتے ہیں۔
اگر ہوا میں نمی ہو تو یہ کنٹریلز بڑھیں گی اور جہاز کے گزر جانے کے بعد بھی کافی دیر تک نظر آتی رہیں گی۔
یہ کنٹریلز کئی بار سفید کے بجائے مختلف رنگوں میں بھی نظر آئی ہیں جس کی وجہ ان پر پڑنے والی سورج کی روشنی ہوتی ہے۔