پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی اور اطلاعاتی دونوں محاذوں پر اہم اور فیصلہ کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ان کے مطابق دفاع میں پاکستان نے بھارت کو عملی طور پر ناکام بنایا، جبکہ اطلاعات کے میدان میں یہ فتح عطا اللّٰہ تارڑ کی بھرپور اور مؤثر قیادت کی مرہونِ منت ہے۔
ملک نور اعوان کا کہنا تھا کہ عطا اللّٰہ تارڑ نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط دلائل اور اعتماد کے ساتھ پیش کیا، جس کے نتیجے میں بھارت کا پروپیگنڈا کمزور پڑا اور دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اطلاعات نے بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ مربوط رابطہ کاری، بروقت حقائق پر مبنی ردعمل اور حقیقت پسندانہ بیانیے کے ذریعے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان ڈیجیٹل اور اطلاعاتی دونوں محاذوں پر کہیں زیادہ منظم، توانا اور مؤثر انداز میں سامنے آ رہا ہے۔ یہ سب موجودہ حکومتی حکمتِ عملی اور عطا اللّٰہ تارڑ کی مینجمنٹ کا براہِ راست نتیجہ ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت نمائندگی میں ان کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔