کھیل میں سیاست لانے پر بھارت ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ2027ء کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔
چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے کہا ہے کہ بھارت سے ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کا ورلڈ کپ 2027ء میں بھارت میں شیڈولڈ ہے، ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اعزاز کا دفاع کرے گا۔
فواد اعجاز نے مزید کہا کہ بھارت کو دسمبر تک پاکستان ٹیم کو ویزے کی یقین دہانی کرانی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویزے کی یقین دہائی نہیں کرائی تو ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل ہوجائے گا۔
چیئرمین ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ بھارت دسمبر تک پاکستان کو ویزے کی یقین دہانی نہیں کراسکے گا۔